مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا ، وَهُوَ يُرِيدُ الصَّوْمَ . باب: جو شخص جنابت کی حالت میں صبح کرے اور اس کا روزہ رکھنے کا ارادہ ہو
حدیث نمبر: 4834
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ وَفَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصْبِحُ جُنُبًا ثُمَّ يَسْتَحِمُّ فَيَصُومُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ اور سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے پھر آپ غسل کر کے روزہ رکھ لیتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے ، جس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔