مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ وَعَلَيْهِ رَمَضَانُ آخَرُ . باب: جس شخص پر رمضان آ جائے اور اس کے ذمہ دوسرے رمضان ( کے روزے ) لازم ہوں
حدیث نمبر: 4833
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ وَعَلَيْهِ رَمَضَانُ آخَرُ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنْهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَأَحْمَدُ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا ، وَيَأْتِي فِي بَابِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَفِيهِ كَلَامٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص پر رمضان آ جائے اور اس کے ذمہ دوسرے رمضان ( کے روزے ) ہوں ( تو موجودہ رمضان کے روزے ) اس کی طرف سے قبول نہیں ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ امام أحمد نے اسے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے وہ آگے چل کر دوسرے باب میں آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔ اس کی سند کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔