مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصيام— روزوں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَتَقَدَّمُ رَمَضَانَ بِصَوْمٍ . باب: جو شخص رمضان سے ایک دن پہلے ہی روزہ رکھ لے
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنَ عَمَّارِ [ عَنِ ] ابْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَتَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ فَقُلْتُ : صَامَ نَاسٌ مِنَ الْحَيِّ وَنَاسٌ مِنْ جِيرَانِنَا الْيَوْمَ ؟ فَقَالَ : عَنْ رُؤْيَةِ الْهِلَالِ ؟ قُلْتُ : لَا . قَالَ : لَأَنْ أُفْطِرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ ثُمَّ أَقْضِيهِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَصُومَ يَوْمًا مِنْ شَعْبَانَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ . وَعُتْبَةُ وَأَبُوهُ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا . ¤عتبہ بن عمار نے ابن عیاش کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے کہا: کے لوگوں میں سے کچھ افراد نے اور ہمارے پڑوسیوں میں سے کچھ لوگوں نے آج روزہ رکھا ہوا ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : کیا پہلی کا چاند دیکھنے کے بعد ؟ میں نے جواب دیا : جی نہیں تو انہوں نے فرمایا : میں رمضان کے ایک دن میں روزہ نہ رکھوں اور پھر اس کی قضاء کر لوں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں نے شعبان کے ایک دن میں روزہ رکھا ہوا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ عتبہ اور اس کے والد کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔