حدیث نمبر: 18286
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ : كُنْتُ فِي بَعْضِ حُجَرِ نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عِنْدَهَا ، فَجَاءَ رَجُلٌ يَشْتَكِي إِلَيْهِ الْحَاجَةَ ، فَقَالَ : " اصْبِرْ ، فَوَاللَّهِ ، مَا فِي آلِ مُحَمَّدٍ شَيْءٌ مُنْذُ سَبْعٍ ، وَلَا أُوقِدَ تَحْتَ بُرْمَةٍ لَهُمْ مُنْذُ ثَلَاثٍ ، وَاللَّهِ ، لَوْ سَأَلْتُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ جِبَالَ تِهَامَةَ كُلَّهَا ذَهَبًا لَفَعَلَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ فَرُّوخَ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ عَلَى ضَعْفٍ كَثِيرٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کے حجرے میں موجود تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُس زوجہ محترمہ کے ہاں تھے ، اسی دوران ایک شخص آیا اور اس نے حاجت مند ہونے کی شکایت کی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم صبر سے کام لو ! اللہ کی قسم ! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے گھر والوں کے پاس پچھلے سات دنوں سے ( دینے کے لیے ) کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی پچھلے تین دنوں سے اُن کی ہنڈیا کے نیچے آگ جلی ہے ، اللہ کی قسم ! اگر میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگوں کہ وہ تہامہ کے تمام پہاڑوں کو سونے کا بنا دے ، تو وہ ایسا کر دے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن فروخ ہے جس میں بہت زیادہ ضعف ہونے کے باوجود ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18286
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (121/25)»