حدیث نمبر: 18285
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْسٍ قَالَ : كُنْتُ أَسِيرُ مَعَ سَلْمَانَ عَلَى شَطِّ دِجْلَةَ ، فَقَالَ : يَا أَخَا بَنِي عَبْسٍ ، انْزِلْ فَاشْرَبْ ، فَشَرِبْتُ ، فَقَالَ : مَا نَقَصَ شَرَابُكَ مِنْ دِجْلَةَ ؟ قُلْتُ : مَا عَسَى أَنْ يَنْقُصَ ؟ قَالَ : فَإِنَّ الْعِلْمَ كَذَلِكَ يُؤْخَذُ مِنْهُ وَلَا يَنْقُصُ . ثُمَّ قَالَ : ارْكَبْ ، فَمَرَرْنَا بِأَكْدَاسٍ مِنْ حِنْطَةٍ وَشَعِيرٍ ، فَقَالَ : أَفَتَرَى هَذَا ؟ فُتِحَ لَنَا ، وَقُتِّرَ عَلَى أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِخَيْرٍ لَنَا وَشَرٍّ لَهُمْ ؟ قُلْتُ : لَا أَدْرِي وَلَكِنِّي أَدْرِي شَرٌّ لَنَا ، وَخَيْرٌ لَهُمْ ، قَالَ : مَا شَبِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مُتَوَالِيَةٍ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین

عبس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں : میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ دریائے دجلہ کے کنارے چلتا ہوا جا رہا تھا ، انہوں نے فرمایا : اے بنو عبس سے تعلق رکھنے والے فرد ! نیچے اترو اور پی لو ! میں نے پی لیا ، پھر انہوں نے فرمایا : پی لو میں نے پی لیا ، انہوں نے فرمایا : تمہارے پینے نے دریائے دجلہ ( کے پانی ) میں کتنی کمی کی ہے ؟ میں نے کہا: شاید ہی کوئی کمی کی ہو ، انہوں نے فرمایا : علم بھی اسی طرح ہے ، اس میں سے لیا جاتا ہے لیکن وہ کم نہیں ہوتا ، پھر انہوں نے فرمایا : تم سوار ہو جاؤ ! پھر ہم گندم اور جو کے ڈھیروں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے فرمایا : کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ ہمارے لئے فتح ہے ؟ اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی زندگی مشکل تھی ، تو ہماری صورت حال بہتر ہے اور ان کی بری تھی ؟ میں نے جواب دیا : مجھے نہیں معلوم ، انہوں نے فرمایا : لیکن مجھے معلوم ہے ، ہماری صورتحال بری ہے ان کی بہتر تھی ، پھر انہوں نے بتایا : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی مسلسل تین دن تک سیر ہو کر کھانا نہیں کھایا ، یہاں تک کہ آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے ۔ “

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18285
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6173)»