مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ . باب: نبی اکرم ﷺ اور سلف ( صالحین ) کے طرز زندگی کا بیان
وَفِي رِوَايَةٍ : قَالَتْ أُمُّ أَبِي الْهَيْثَمِ : لَوْ دَعَوْتَ لَنَا ! قَالَ : " أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارِ قِصَّةِ الْغُلَامِ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ كَذَلِكَ ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ كُلِّهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى : أَبُو خَلَفٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَالَ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ : أُمُّ الْهَيْثَمِ ، وَقَالَ الْبَزَّارُ : أُمُّ أَبِي الْهَيْثَمِ . ¤ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ابوالہیثم کی والدہ نے کہا: اگر آپ ہمیں دعا دیں ( تو عنایت ہو گی ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : روزہ داروں نے تمہارے ہاں افطاری کی ہے ، نیک لوگوں نے تمہارا کھانا کھایا ہے اور فرشتوں نے تمہارے لئے دعائے رحمت کی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ غلام کے واقعے والا حصہ نقل کیا ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے بھی اسی طرح نقل کی ہے ، ان سب کی اسانید میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ ابوخلف ہے اور وہ ضعیف ہے ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے لفظ ” ام الہیثم “ نقل کیا ہے ، جبکہ امام بزار نے ” ابوالہیثم کی والدہ “ نقل کیا ہے ۔