مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشُّهْرَةِ . باب: شہرت کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ قَالَ : صَحِبْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ : أَوْصِنِي - رَحِمَكَ اللَّهُ - . فَقَالَ : احْفَظْ عَنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ يَنْفَعْكَ اللَّهُ بِهِنَّ : إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَعْرِفَ وَلَا تُعْرَفَ فَافْعَلْ ، وَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْمَعَ وَلَا تَتَكَلَّمَ فَافْعَلْ ، وَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَجْلِسَ وَلَا يُجْلَسَ إِلَيْكَ فَافْعَلْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ابن محیریز بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا ہوں ، میں نے کہا: آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے ! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے ! انہوں نے فرمایا : تم میری تین باتیں یاد رکھنا ! اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے تمہیں نفع دے گا : ” اگر تم سے یہ ہو سکے کہ تم معروف نہ ہو ، تو تم ایسا کر لینا ۔ اگر تم یہ کر سکتے ہو کہ تم سنو اور بات نہ کرو ، تو تم ایسا کر لینا ۔ اور اگر تم سے ایسا ہو سکے کہ تم ( کسی کے پاس جا کر ) بیٹھو ( لوگ تمہارے پاس نہ آئیں ) اور تمہارے پاس نہ بیٹھا جائے ، تو تم ایسا کر لینا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔