مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا . باب: دنیا سے بے رغبتی کرنے کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18060
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَزْهَدُ فِي الدُّنْيَا فَادْنُوَا مِنْهُ ; فَإِنَّهُ يَلْقَى الْحِكْمَةَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ دنیا سے بے رغبت ہے ، تو اس کے قریب رہو ، کیونکہ اسے حکمت عطا کی گئی ہو گی ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون بلخی ہے اور وہ متروک ہے ۔