مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا . باب: دنیا سے بے رغبتی کرنے کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18059
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَا تَزَيَّنَ الْأَبْرَارُ فِي الدُّنْيَا بِمِثْلِ الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ الشَّاذْكُونِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” نیک لوگ دنیا میں کسی ایسی چیز سے آراستہ نہیں ہوئے ، جو دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے کی مانند ہو ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے ۔