مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَتْقِيَاءِ . باب: پرہیزگار لوگوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَزِيدُهُ ذَا شَرَفٍ عِنْدَهُ ، وَلَا يَنْقُصُهُ إِلَّا التَّقْوَى . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ عُمَارَةَ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي قَوْلِهِ : " كَرَمُ الْمُؤْمِنِ تَقْوَاهُ " . وَأَحَادِيثُ فِي الْأَدَبِ فِي حَقِّ الْمُسْلِمِ ، وَفِي أَثْنَائِهَا : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " التَّقْوَى هَهُنَا " . وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں شرف زیادہ ہونا ، یا کم ہونا صرف تقویٰ کی بنیاد پر ہوتا تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی منصور بن عمارہ ہے ، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے کچھ احادیث گزر چکی ہیں ، جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” مومن کا کرم اس کا تقویٰ ہوتا ہے ۔ “ اسی طرح کتاب الادب میں ، مسلمان کے حق کے بارے میں روایات گزری ہیں اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تقویٰ یہاں ہوتا ہے “ آپ نے اپنے مبارک سینے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی ۔