مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَتْقِيَاءِ . باب: پرہیزگار لوگوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17946
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ آلُ مُحَمَّدٍ ؟ فَقَالَ : " كُلُّ تَقِيٍّ " . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ( إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا : آل محمد کون ہیں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : ہر پرہیزگار شخص ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا : ( یعنی آپ نے یہ آیت تلاوت کی : ) ” اس کے ساتھی صرف پرہیزگار لوگ ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ابی مریم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔