مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعُجْبِ . باب: خود پسندی کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17948
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ لَمْ تَكُونُوا تُذْنِبُونَ لَخَشِيتُ عَلَيْكُمْ مَا هُوَ أَكْبَرُ مِنْهُ : الْعُجْبُ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر تم گناہوں کا ارتکاب نہیں کرو گے تو مجھے تمہارے بارے میں اس چیز کے حوالے سے اندیشہ ہو گا ، جو اس سے زیادہ بڑی ( خرابی ) ہے ( اور وہ ) خودپسندی ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔