حدیث نمبر: 17930
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ مَرَّ بِرَجُلٍ ، وَهُوَ يَضْطَرِبُ فَقَامَ يَدْعُو اللَّهَ لَهُ أَنْ يُعَافِيَهُ ، فَقَالَ لَهُ : يَا مُوسَى ، إِنَّهُ لَيْسَ الَّذِي يُصِيبُهُ خَبْطٌ مِنْ إِبْلِيسَ ، وَلَكِنَّهُ جُوعُ نَفْسِهِ لِي فَهُوَ الَّذِي تَرَى ، أَنْظُرُ إِلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّاتٍ ، أَتَعَجَّبُ مِنْ طَاعَتِهِ فَمُرْهُ فَلْيَدْعُ لَكَ ; فَإِنَّ لَهُ عِنْدِي كُلَّ يَوْمٍ دَعْوَةً " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو اضطراب کا شکار تھا ، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کھڑے ہو گئے اور اللہ تعالی سے یہ دعا کرنے لگے کہ وہ اسے عافیت عطا کر دے ، ان سے کہا: گیا : اے موسیٰ ! یہ وہ فرد نہیں ہے جسے ابلیس کی طرف سے کوئی خبط لاحق ہو گیا ہو ، بلکہ اس نے اپنے آپ کو میرے لئے بھوکا رکھا ہے تو اب اس کا یہ حال ہے ، جو تم دیکھ رہے ہو ، میں روزانہ کئی مرتبہ اس کی طرف دیکھتا ہوں اور اس کی فرمانبرداری پر خوش ہوتا ہوں ، تم اسے کہو : کہ یہ تمہارے لئے دعا کرے ، کیونکہ میری بارگاہ کی طرف سے اسے روزانہ ایک مخصوص دعا کا حق حاصل ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17930
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1695)»