مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ . باب: فقراء کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ " . قُلْنَا : وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " هُمُ الَّذِينَ إِذَا كَانَ مَهْلِكٌ بُعِثُوا ، وَإِذَا كَانَ مَغْنَمٌ بَعَثُوا غَيْرَهُمْ ، الَّذِينَ يُحْجَبُونَ عَلَى أَبْوَابِ السُّلْطَانِ " . قُلْتُ : رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَزَيْدٌ الْعَمِّيُّ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” غریب مسلمان ، خوشحال مسلمانوں سے ، پانچ سو سال پہلے ( جنت میں ) داخل ہوں گے ، ہم نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! وہ کون لوگ ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ وہ لوگ ہوں گے کہ جب ہلاکت والی صورتحال ہو تو انہیں بھیج دیا جائے گا اور جب مال غنیمت حاصل ہونے کا امکان ہو ، تو دوسروں کو بھیج دیا جائے گا ، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں حکمران کے دروازے پر نہیں آنے دیا جائے گا ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن فضل بن عیاض ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اور ایک راوی زید عمی ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔