حدیث نمبر: 17889
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ حَوْضِي مَا بَيْنَ عَدَنَ إِلَى عُمَانَ ، أَكْوَابُهُ عَدَدُ النُّجُومِ ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ الثَّلْجِ ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ ، أَوَّلُ مَنْ يَرِدُهُ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ " . قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، صِفْهُمْ لَنَا ، قَالَ : " شُعْثُ الرُّءُوسِ ، دَنَسُ الثِّيَابِ ، الَّذِينَ لَا يَنْكِحُونَ الْمُتَنَعِّمَاتِ ، وَلَا تُفْتَحُ لَهُمُ السُّدَدُ ، الَّذِينَ يُعْطُونَ مَا عَلَيْهِمْ ، وَلَا يُعْطَوْنَ مَا لَهُمْ " . قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي ذِكْرِ الْحَوْضِ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میرا حوض ” عدن “ سے لے کر ” عمان “ تک کے درمیانی فاصلے جتنا ہو گا اور اس کے پیالے ستاروں کی تعداد جتنے ہوں گے اس کا پانی برف سے زیادہ سفید ہو گا اور شہد سے زیادہ میٹھا ہو گا اور اس پر سب سے پہلے غریب مہاجرین آئینگے ، ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ان کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ان کے بال بکھرے ہوئے ہوں گے ، کپڑے میلے کچیلے ہوں گے ، وہ خوشحال عورتوں کے ساتھ شادی نہیں کر سکیں گے ان کے لیے دروازے نہیں کھولے جائیں گے وہ اپنا فرض ادا کر دیں گے لیکن انہیں ان کا حق نہیں ملے گا ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ، حوض کے تذکرہ کے بارے میں ایک روایت ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17889
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح, قال الهيثمي: رجال الرواية الثانية عند الطبراني رجال الصحيح ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 260)
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1443)»