مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ . باب: فقراء کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ سَأَلَ عَنِّي أَوْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيَّ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَشْعَثَ شَاحِبٍ مُشَمِّرٍ لَمْ يَضَعْ لَبِنَةً عَلَى لَبِنَةٍ ، وَلَا قَصَبَةً عَلَى قَصَبَةٍ ، رُفِعَ لَهُ عِلْمٌ فَشَمَّرَ إِلَيْهِ الْيَوْمَ الْمِضْمَارُ ، وَغَدًا السِّبَاقُ ، وَالْغَايَةُ الْجَنَّةُ أَوِ النَّارُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص میرے بارے میں دریافت کرتا ہے “ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ وہ میری طرف دیکھے ، تو اُسے ایسے شخص کی طرف دیکھنا چاہیے جس کے بال بکھرے ہوئے ہوں ، اس کی رنگت متغیر ہو ، وہ بھرپور عبادت کرنے والا ہو ( یا اس کے پاس مناسب لباس نہ ہو ) اس نے کسی اینٹ پر اینٹ نہ رکھی ہو اور کسی بانس پر بانس نہ رکھا ہو ( یعنی کوئی تعمیر نہ کی ہو ) اس کے سامنے پرچم بلند ہو تو وہ کمر ہمت باندھ کر اس کی طرف چلا جائے ، آج کا دن ، تیاری کا دن ہے اور کل کا دن نتیجے کا ہے اور آخری انجام ، جنت یا جہنم ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوکریمہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔