مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حُبِّ الْمَالِ وَالشَّرَفِ . باب: مال اور شرف کی محبت کا بیان
حدیث نمبر: 17833
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا ذِئْبَانِ ضَارِيَانِ بَاتَا فِي غَنَمٍ بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حُبِّ ابْنِ آدَمَ الشَّرَفَ وَالْمَالَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” چیر پھاڑ کرنے والے دو بھیڑیے ، بکریوں میں رات گزاریں ، تو وہ اتنا نقصان نہیں کریں گے ، جتنا شرف اور مال سے انسان کی محبت ( اس کے دین کو نقصان پہنچاتی ہے ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن میمون ہے اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔