مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حُبِّ الْمَالِ وَالشَّرَفِ . باب: مال اور شرف کی محبت کا بیان
حدیث نمبر: 17832
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ : اشْتَرَيْتُ أَنَا وَأَخِي مِائَةَ سَهْمٍ مِنْ سِهَامِ خَيْبَرَ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " مَا ذِئْبَانِ عَادِيَانِ ظَلَّا فِي غَنَمٍ أَضَاعَهَا رَبُّهَا مِنْ طَلَبِ الْمُسْلِمِ الْمَالَ وَالشَّرَفَ لِدِينِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اور میرے بھائی نے ، خیبر کے حصوں میں سے ، ایک سو حصے خرید لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” دو حملہ آور بھیڑیے ، بکریوں میں آ جائیں ، تو بکریوں کے مالکان کا اتنا نقصان نہیں ہو گا ، جتنا مسلمان کا مال یا شرف کو طلب کرنا ، اُس کے دین کا نقصان کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔