مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حُبِّ الْمَالِ وَالشَّرَفِ . باب: مال اور شرف کی محبت کا بیان
حدیث نمبر: 17834
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا ذِئْبَانِ ضَارِيَانِ جَائِعَانِ بَاتَا فِي زَرِيبَةِ غَنَمٍ أَغْفَلَهَا أَهْلُهَا ، يَفْتَرِسَانِ وَيَأْكُلَانِ بِأَسْرَعَ فَسَادًا فِيهَا مِنْ حُبِّ الْمَالِ ، وَالشَّرَفِ فِي دِينِ الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” چیر پھاڑ کرنے والے دو بھوکے بھیڑیے ، جو بکریوں کے باڑے میں رات گزاریں ، جن بکریوں کے مالکان ان سے غافل ہوں وہ بھیڑیے چیر پھاڑ کریں اور کھائیں ، وہ اتنی تیزی سے فساد نہیں کریں گے ( جتنی تیزی کے ساتھ ) مال اور شرف کی محبت ، مسلمان شخص کے دین کو ( خراب کرتی ہے ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔