حدیث نمبر: 17728
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ : قَالَ دَاوُدُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كُنْ لِلْيَتِيمِ كَالْأَبِ الرَّحِيمِ ، وَاعْلَمْ أَنَّكَ كَمَا تَزْرَعُ تَحْصُدُ . وَمَثَلُ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ لِبَعْلِهَا كَالْمَلِكِ الْمُتَوَّجِ بِالتَّاجِ الْمُخَوَّصِ بِالذَّهَبِ ، كُلَّمَا رَآهَا قَرَّتْ بِهَا عَيْنَاهُ ، وَمَثَلُ الْمَرْأَةِ السُّوءِ لِبَعْلِهَا كَالْحِمْلِ الثَّقِيلِ عَلَى الشَّيْخِ الْكَبِيرِ . ¤ وَاعْلَمْ أَنَّ خُطْبَةَ الْأَحْمَقِ فِي نَادِي قَوْمِهِ كَمَثَلِ الْمُغَنِّي عِنْدَ رَأْسِ الْمَيِّتِ ، وَلَا تَعِدَنَّ أَخَاكَ شَيْئًا ، ثُمَّ لَا تُنْجِزُهُ ; فَتُورِثُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةً ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ صَاحِبٍ إِنْ ذَكَرْتَ اللَّهَ لَمْ يُعِنْكَ ، وَإِنْ نَسِيتَهُ لَمْ يُذَكِّرْكَ ، وَهُوَ الشَّيْطَانُ . ¤ وَاذْكُرْ مَا تَكْرَهُ أَنْ يُذْكَرَ مِنْكَ فِي نَادِي قَوْمِكَ ، فَلَا تَفْعَلْهُ إِذَا خَلَوْتَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا داؤد علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ہے : ” یتیم کے لیے مہربان باپ کی مانند ہو جاؤ ! اور یہ بات جان لو ! کہ جیسا تم بوؤ گے ویسا کاٹو گے ، نیک عورت کی اپنے شوہر کے لیے مثال یوں ہے ، جیسے سونے کا بنا ہوا تاج ہوتا ہے ، آدمی جب بھی اسے دیکھتا ہے ، اس کے حوالے سے آدمی کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں ، اور بری عورت کی اپنے شوہر کے لیے مثال اس طرح ہے ، جیسے وزنی سامان کسی بوڑھے شخص پر رکھا گیا ہو ، تم یہ بات جان لو ! کہ اپنی قوم کی محفل میں ، احمق شخص کا خطبہ اس طرح ہے ، جیسے کسی میت کے سرہانے کوئی گا رہا ہو ، اگر تم اپنے بھائی کے ساتھ کوئی وعدہ کرو اور پھر تم اسے پورا نہ کر سکو ، تو یہ چیز تمہارے اور اس کے درمیان دشمنی پیدا کر دے گی ، اور ہم ایسے ساتھی سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ، کہ اگر تم اللہ کو یاد کرو ، تو وہ تمہاری مدد نہ کرے ، اور اگر تم اُسے بھول جاؤ ، تو وہ تمہیں یاد نہ دلائے ، اور وہ شیطان ہے ، اور تم اس بات کا خیال رکھنا کہ جس چیز کے بارے میں تمہیں یہ برا لگتا ہو ، کہ تمہاری قوم کی محفل میں ، اُس کے حوالے سے تمہارا ذکر کیا جائے ، تو تم وہ کام خلوت میں بھی نہ کرنا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17728
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح