مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ . باب: مواعظ کا مزید بیان
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ : " يَا عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ ، غُلَامُكَ الَّذِي يُطِيعُكَ وَيَتَّبِعُ أَمْرَكَ ، أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ غُلَامُكَ الَّذِي لَا يُطِيعُكَ وَلَا يَتَّبِعُ أَمْرَكَ ؟ " . قَالَ : بَلْ . غُلَامِيَ الَّذِي يُطِيعُنِي وَيَتَّبِعُ أَمْرِي ، قَالَ : فَكَذَاكُمْ أَنْتُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى ثِقَاتٌ . ¤ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” اے عوف بن مالک ! تمہارا وہ غلام ، جو تمہاری فرمانبرداری کرتا ہے ، تمہارے حکم کی پیروی کرتا ہے ، وہ تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہو گا ، یا تمہارا وہ غلام زیادہ محبوب ہو گا ؟ جو تمہاری اطاعت نہیں کرتا اور تمہارے حکم کی پیروی نہیں کرتا ؟ انہوں نے عرض کی : بلکہ میرا وہ غلام ، جو میری اطاعت کرتا ہے اور میرے حکم کی پیروی کرتا ہے ( وہ میرے نزدیک زیادہ محبوب ہو گا ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تو تم لوگ بھی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ، اسی طرح ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور پہلی روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔