مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ . باب: مواعظ کا مزید بیان
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " قَدْ أَفْلَحَ مَنْ أَخْلَصَ قَلْبَهُ لِلْإِيمَانِ ، وَجَعَلَ قَلْبَهُ سَلِيمًا ، وَلِسَانَهُ صَادِقًا ، وَنَفْسَهُ مُطْمَئِنَّةً ، وَخَلِيقَتَهُ مُسْتَقِيمَةً ، وَجَعَلَ أُذُنَهُ مُسْتَمِعَةً ، وَعَيْنَهُ نَاظِرَةً ، فَأَمَّا الْأُذُنُ فَقَمِعٌ ، وَالْعَيْنُ مُقِرَّةٌ بِمَا يُوعَى الْقَلْبُ ، وَقَدْ أَفْلَحَ مَنْ جَعَلَ قَلْبَهُ وَاعِيًا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” وہ شخص کامیاب ہو گیا ، جس نے اپنے دل کو ایمان کے لیے خالص کر لیا ، اس نے اپنے دل کو سلامتی والا بنا لیا ، زبان کو سچا بنا لیا ، نفس کو مطمئن بنا لیا ، اپنے اخلاق کو ٹھیک کر لیا ، اپنے کانوں کو ( حق کی بات ) سننے والا بنا لیا ، اپنی آنکھوں کو ( حق کو ) دیکھنے والا بنا لیا ، جہاں تک کانوں کا تعلق ہے ، تو وہ راستہ ہیں ، اور آنکھ چیز کو برقرار رکھتی ہے اور دل محفوظ کرتا ہے ، اور وہ شخص کامیاب ہو گیا جس نے اپنے دل کو محفوظ کرنے والا بنا لیا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔