مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الْمَوَاعِظِ . باب: مواعظ کا مزید بیان
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ لَكَ عَبْدَانِ : أَحَدُهُمَا يُطِيعُكَ ، وَلَا يَخُونُكَ ، وَلَا يَكْذِبُكَ ، وَالْآخَرُ يَخُونُكَ ، وَيَكْذِبُكُ ، الَّذِي يُطِيعُكَ وَلَا يَكْذِبُكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمِ الَّذِي يَخُونُكَ وَيَكْذِبُكَ ؟ " . قُلْتُ : لَا . بَلِ الَّذِي لَا يَخُونُنِي ، وَلَا يَكْذِبُنِي ، وَيَصْدُقُنِي الْحَدِيثَ أَحَبُّ إِلَيَّ . قَالَ : " كَذَاكُمْ أَنْتُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤ابواحوص نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے ؟ کہ اگر تمہارے دو غلام ہوں ، اُن دونوں میں سے ایک تمہاری فرمانبرداری کرتا ہو اور تمہارے ساتھ خیانت نہ کرتا ہو ، اور تمہارے ساتھ جھوٹ نہ بولتا ہو ، جبکہ دوسرا تمہارے ساتھ خیانت بھی کرتا ہو ، اور تمہارے ساتھ جھوٹ بھی بولتا ہو ، تو جو تمہاری فرمانبرداری کرتا ہے اور تمہارے ساتھ جھوٹ نہیں بولتا ہے ، وہ تمہارے نزدیک زیادہ محبوب ہو گا ؟ یا وہ ہو گا جو تمہارے ساتھ خیانت بھی کرتا ہے اور تمہارے ساتھ جھوٹ بھی بولتا ہے ، میں نے عرض کی : جی نہیں ! بلکہ وہ میرے نزدیک زیادہ محبوب ہو گا ، جو میرے ساتھ خیانت نہیں کرتا اور میرے ساتھ جھوٹ نہیں بولتا ، اور میرے ساتھ سچ بولتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ بھی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ایسے ہی ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔