مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي الْمَوَاعِظِ . باب: مواعظ کا مجموعہ
وَعَنْ رَكْبٍ الْمِصْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " طُوبَى لِمَنْ تَوَاضَعَ فِي غَيْرِ مَنْقَصَةٍ ، وَذَلَّ فِي نَفْسِهِ مِنْ غَيْرِ مَسْكَنَةٍ ، وَأَنْفَقَ مَالًا جَمَعَهُ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ ، وَرَحِمَ أَهْلَ الذُّلِّ وَالْمَسْكَنَةِ ، وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ وَالْحِكْمَةِ . طُوبَى لِمَنْ طَابَ كَسْبُهُ ، وَصَلُحَتْ سَرِيرَتُهُ ، وَكَرُمَتْ عَلَانِيَتُهُ ، وَعَزَلَ عَنِ النَّاسِ شَرَّهُ . طُوبَى لِمَنْ عَمِلَ بِعِلْمِهِ ، وَأَنْفَقَ الْفَضْلَ مِنْ مَالِهِ ، وَأَمْسَكَ الْفَضْلَ مِنْ قَوْلِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ نَصِيحٍ الْعَنْسِيِّ عَنْ رَكْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس شخص کے لیے مبارکباد ہے ، جو کسی نقص کے بغیر تواضع اختیار کرے ، اور کسی ذلت کے بغیر خود کو عاجز سمجھے ، اور اس مال کو خرچ کرے ، جو اس نے معصیت کے علاوہ ( یعنی جائز طریقے سے کمایا ہو ) وہ غریب اور معمولی لوگوں پر رحم کرے ، علم اور حکمت والے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے ، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے ، جس کی کمائی پاکیزہ ہو ، جس کا باطن ٹھیک ہو ، جس کا ظاہر معزز ہو ، اور وہ لوگوں کو اپنے شر سے بچا کے رکھے ، اس شخص کے لیے مبارکباد ہے ، جو اپنے علم کے مطابق عمل کرے اور اپنے اضافی مال کو ( اللہ تعالیٰ کی راہ میں ) خرچ کر دے ، اور غیر ضروری گفتگو سے پرہیز کرے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نصیح عنسی کے حوالے سے سیدنا رکب مصری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور میں اس ( یعنی نصیح عنسی ) سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔