مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ . باب: پناہ مانگنے کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَوْذَةٌ كَانَ إِبْرَاهِيمُ يُعَوِّذُ بِهَا إِسْحَاقَ وَإِسْمَاعِيلَ ، وَأَنَا أُعَوِّذُ بِهَا الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا : سَمِعَ اللَّهُ دَاعِيًا لِمَنْ دَعَا مَا وَرَاءَ اللَّهِ مَرْمًى لِمَنْ رَمَى " . ¤ قُلْتُ : هَكَذَا وَجَدْتُهُ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ نُعَيْمُ بْنُ مُوَرِّعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ کلمات جن کے ذریعے سیدنا ابراہیم علیہ السلام سیدنا اسحاق علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کو دم کیا کرتے تھے ، میں اُن کے ذریعے حسن اور حسین کو دم کرتا ہوں ( وہ کلمات یہ ہیں : ) ” اللہ تعالیٰ نے اس دعا کرنے والے کی بات سن لی جس نے دعا کی ۔ ( روایت کے اگلے الفاظ مجہول ہیں اسی لیے علامہ ہیثمی نے ، اس پر درج ذیل تبصرہ کیا ہے : )
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے یہ روایت اسی طرح پائی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی نعیم بن مورع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔