مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ . باب: پناہ مانگنے کا بیان
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ قَاعِدًا فِي أُنَاسٍ فَمَرَّ بِهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ فَقَالَ : " هَاتُوا بَنِيَّ حَتَّى أُعَوِّذَهُمَا بِمَا عَوَّذَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ : أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے ، اسی دوران سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ ( جو اس وقت بچے تھے ) وہ دونوں وہاں سے گزرے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے دونوں بیٹوں کو لاؤ ! تاکہ میں ان دونوں کو وہ دم کروں ، جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنے دو صاحبزادوں سیدنا اسماعیل علیہ السلام اور سیدنا اسحاق علیہ السلام کو دم کیا کرتے تھے ( جس کے کلمات یہ ہیں : )
«أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ» ” میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ، ہر شیطان اور زہریلے کیڑے مکوڑوں سے ، اور ہر حاسد ( لگنے والی ) نظر ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔