مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ أَدْعِيَةِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ . باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی دعاؤں کا بیان
حدیث نمبر: 17437
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ : أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَدْعُو : اللَّهُمَّ زِدْنِي إِيمَانًا ، وَيَقِينًا ، وَفَهْمًا - أَوْ قَالَ : عِلْمًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
عبدالله بن عکیم بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ دعا کیا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ زِدْنِي إِيمَانًا ، وَيَقِينًا ، وَفَهْمًا - أَوْ قَالَ : عِلْمًا»
” اے اللہ ! میرے ایمان ، یقین ، فہم ۔ ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) ۔ علم میں اضافہ فرما ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔