حدیث نمبر: 17438
وَعَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : كَانَ مُعَاذٌ إِذَا تَهَجَّدَ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ : اللَّهُمَّ نَامَتِ الْعُيُونُ ، وَغَارَتِ النُّجُومُ ، وَأَنْتَ حَيٌّ قَيُّومٌ ، اللَّهُمَّ طَلَبِي لِلْجَنَّةِ بَطِيءٌ ، وَهَرَبِي مِنَ النَّارِ ضَعِيفٌ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي عِنْدَكَ هَدْيًا تَرُدُّهُ إِلَيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤
محمد محی الدین

ثور بن یزید بیان کرتے ہیں : سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ جب رات کے وقت تہجد کی نماز ادا کرتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ نَامَتِ الْعُيُونُ ، وَغَارَتِ النُّجُومُ ، وَأَنْتَ حَيٌّ قَيُّومٌ ، اللَّهُمَّ طَلَبِي لِلْجَنَّةِ بَطِيءٌ ، وَهَرَبِي مِنَ النَّارِ ضَعِيفٌ ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي عِنْدَكَ هَدْيًا تَرُدُّهُ إِلَيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ»
” اے اللہ ! آنکھیں سو گئی ہیں ، ستارے ڈوب چلے ہیں ، تو زندہ اور قیوم ہے ، اے اللہ ! جنت کے لئے میری طلب سست ہے اور جہنم سے میرا بھاگنا کمزور ہے ، اے اللہ ! اپنی بارگاہ میں ، میرے لئے ایک ایسا تحفہ رکھ لے ، جسے تو قیامت کے دن مجھے دے دینا ، بے شک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17438
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (34/20)»