مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ أَدْعِيَةِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ . باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی دعاؤں کا بیان
حدیث نمبر: 17436
وَعَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ كَتَبْتَنِي فِي أَهْلِ الشَّقَاءِ فَامْحُنِي ، وَأَثْبِتْنِي فِي أَهْلِ السَّعَادَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا قِلَابَةَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
ابوقلابہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے ، وہ یہ پڑھا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ كَتَبْتَنِي فِي أَهْلِ الشَّقَاءِ فَامْحُنِي ، وَأَثْبِتْنِي فِي أَهْلِ السَّعَادَةِ» ” اے اللہ ! اگر تو نے میرا نام بدنصیب لوگوں میں نوٹ کیا ہے ، تو اسے وہاں سے مٹا کر ، میرا نام سعادت مند لوگوں میں نوٹ کر لے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، البتہ ابوقلابہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔