مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ أَدْعِيَةِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ . باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی دعاؤں کا بیان
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - يَدْعُو بِهَذَا الدُّعَاءِ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِنِعْمَتِكَ السَّابِغَةِ الَّتِي أَنْعَمْتَ بِهَا ، وَبَلَائِكَ الَّذِي ابْتَلَيْتَنِي ، وَبِفَضْلِكَ الَّذِي أَفْضَلْتَ عَلَيَّ أَنْ تُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ ، اللَّهُمَّ أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ بِفَضْلِكَ ، وَمَنِّكَ ، وَرَحْمَتِكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ابواحوص بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا ہے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِنِعْمَتِكَ السَّابِغَةِ الَّتِي أَنْعَمْتَ بِهَا ، وَبَلَائِكَ الَّذِي ابْتَلَيْتَنِي ، وَبِفَضْلِكَ الَّذِي أَفْضَلْتَ عَلَيَّ أَنْ تُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ ، اللَّهُمَّ أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ بِفَضْلِكَ ، وَمَنِّكَ ، وَرَحْمَتِكَ» ” اے اللہ ! میں تجھ سے تیری اس پھیلی ہوئی نعمت کے وسیلے سے سوال کرتا ہوں جو تو نے مجھ پر کی ہے اور اس آزمائش کے حوالے سے ، جس میں تو نے مجھے مبتلا کیا ہے ، اور تیرے اس فضل کے وسیلہ سے ، جو تو نے مجھ پر کیا ہے ( ان سب کے وسیلے سے میں تجھ سے یہ دعا مانگتا ہوں : ) کہ تو مجھے جنت میں داخل کر دینا ، اے اللہ ! اپنے فضل ، اپنے احسان اور اپنی رحمت کے ذریعے ، مجھے جنت میں داخل کر دینا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔