حدیث نمبر: 17428
عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنَّكَ لَسْتَ بِإِلَهٍ اسْتَحْدَثْنَاهُ ، وَلَا بِرَبٍّ ابْتَدَعْنَاهُ ، وَلَا كَانَ لَنَا قَبْلَكَ إِلَهٌ نَلْجَأُ إِلَيْهِ وَنَذَرُكَ ، وَلَا أَعَانَكَ عَلَى خَلْقِنَا أَحَدٌ فَنُشْرِكُهُ فِيكَ ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ " . ¤ قَالَ كَعْبٌ : وَهَكَذَا كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ دَاوُدُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے ہوئے یہ پڑھتے تھے : «اللَّهُمَّ إِنَّكَ لَسْتَ بِإِلَهٍ اسْتَحْدَثْنَاهُ ، وَلَا بِرَبٍّ ابْتَدَعْنَاهُ ، وَلَا كَانَ لَنَا قَبْلَكَ إِلَهٌ نَلْجَأُ إِلَيْهِ وَنَذَرُكَ ، وَلَا أَعَانَكَ عَلَى خَلْقِنَا أَحَدٌ فَنُشْرِكُهُ فِيكَ ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ» ” اے اللہ ! تو کوئی ایسا معبود نہیں ہے ، جسے ہم نے بنایا ہو ، اور تو کوئی ایسا پروردگار نہیں ہے ، جسے ہم نے ایجاد کیا ہو ، تجھ سے پہلے ہمارا کوئی اور پروردگار نہیں تھا ، جس کی ہم پناہ میں جاتے اور تجھے چھوڑ دیتے ، اور ہماری تخلیق میں کسی نے تیری مدد نہیں کی ہے کہ ہم اس کو تیرا شریک قرار دیتے ، تو برکت والا ہے اور بلند و برتر ہے ۔ “
کعب بیان کرتے ہیں : اللہ کے نبی سیدنا داؤد علیہ السلام یہ دعا پڑھا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17428
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف