مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
وَعَنْ بُرَيْدَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي شَكُورًا ، وَاجْعَلْنِي صَبُورًا ، وَاجْعَلْنِي فِي عَيْنِي صَغِيرًا ، وَفِي أَعْيُنِ النَّاسِ كَبِيرًا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَصَمُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَحَسَّنَ الْبَزَّارُ حَدِيثَهُ . ¤سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي شَكُورًا ، وَاجْعَلْنِي صَبُورًا ، وَاجْعَلْنِي فِي عَيْنِي صَغِيرًا ، وَفِي أَعْيُنِ النَّاسِ كَبِيرًا»
” اے اللہ ! تو مجھے شکر کرنے والا بنا دے اور تو مجھے صبر کرنے والا بنا دے اور تو مجھے اپنی آنکھوں میں چھوٹا بنا دے ( یعنی مجھے ایسا بنا دے کہ میں تکبر کا شکار نہ ہوؤں اور عاجزی و انکساری کے ساتھ رہوں ) اور لوگوں کی آنکھوں میں بڑا بنا دے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن عبداللہ اصم ہے اور وہ ضعیف ہے ، امام بزار نے اپنی حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔