مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
وَعَنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي ، وَفِي آخِرَتِي الَّتِي إِلَيْهَا مَصِيرِي ، وَفِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا بَلَاغِي ، وَاجْعَلْ حَيَاتِي زِيَادَةً فِي كُلِّ خَيْرٍ ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ " رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدٍ جَزَرَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي ، وَفِي آخِرَتِي الَّتِي إِلَيْهَا مَصِيرِي ، وَفِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا بَلَاغِي ، وَاجْعَلْ حَيَاتِي زِيَادَةً فِي كُلِّ خَيْرٍ ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ»
” اے اللہ ! تو میرے دین میں ، میرے لئے برکت رکھ دے ، جو میرے معاملے کے بچاؤ کا باعث ہے ، اور میری آخرت میں ، میرے لئے برکت رکھ دے ، جس کی طرف میں نے لوٹ کے جانا ہے ، اور میری دنیا میں ، میرے لئے برکت رکھ دے ، جس میں میرا بلاغ ہے ، اور میری زندگی کو ہر بھلائی میں اضافہ ( کا باعث ) بنا دے اور میری موت کو ، میرے لیے ہر شر سے راحت کا باعث بنا دے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف صالح بن محمد جزرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔