مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ : " اللَّهُمَّ - أَحْسَبُهُ قَالَ : أَسْأَلُكَ إِيمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي حَتَّى أَعْلَمَ أَنْ لَا يُصِيبَنِي إِلَّا مَا كَتَبْتَ لِي ، وَرِضًا مِنَ الْمَعِيشَةِ بِمَا قَسَمْتَ لِي " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ فِي الْحَدِيثِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ہمراہ دعا کیا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ - أَحْسَبُهُ قَالَ : أَسْأَلُكَ إِيمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي حَتَّى أَعْلَمَ أَنْ لَا يُصِيبَنِي إِلَّا مَا كَتَبْتَ لِي ، وَرِضًا مِنَ الْمَعِيشَةِ بِمَا قَسَمْتَ لِي» ” اے اللہ ! ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں ، جو میرے دل کے ساتھ مل جائے ، یہاں تک کہ مجھے یہ علم ہو جائے کہ مجھے وہی چیز نصیب ہو گی ، جو تو نے میرے لیے تحریر کی ہے ، اور تو نے جو چیز زندگی میں سے میرے حصے میں رکھی ہے ، اُس سے مجھے راضی کر دے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے اور وہ حدیث میں ضعیف ہے ۔