حدیث نمبر: 17407
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ أَبِي عَسِيبٍ مَوْلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّ امْرَأَةً مِنْ جُرَشَ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَعِيرٍ فَنَادَتْ : يَا عَائِشَةُ ، أَعِينِينِي بِدَعْوَةٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُسَكِّنِينِي أَوْ تُطَمْئِنِينِي ، قَالَتْ لَهَا : ضَعِي يَدَكِ الْيُمْنَى عَلَى بَطْنِكِ فَامْسَحِيهِ ، وَقُولِي : بِسْمِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ دَاوِنِي بِدَوَائِكَ ، وَاشْفِنِي بِشِفَائِكَ ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ، وَاحْذَرْ عَنِّي أَذَاكَ ، قَالَتْ رَبِيعَةُ : فَدَعَوْتُ بِهِ فَوَجَدْتُهُ جَيِّدًا . ¤ قَالَ الْمُنْتَجِعُ : فَأَرَى أَنَّ رَبِيعَةَ قَالَتْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ الْمَرْأَةَ كَانَتْ غَيْرِي . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ میمونہ بنت ابوعسیب رضی اللہ عنہا ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز ہیں ، وہ بیان کرتی ہیں : ” حریش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اونٹ پر سوار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی ، اس نے بلند آواز میں کہا: اے عائشہ ! آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے حوالے سے میری مدد کیجئے ، آپ مجھے سکون فراہم کیجیے ! ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) مجھے اطمینان فراہم کیجئے ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس عورت سے کہا: تم اپنا ہاتھ اپنے سینے پر رکھو اور اس پر پھیرتے ہوئے یہ پڑھو : «بِسْمِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ دَاوِنِي بِدَوَائِكَ ، وَاشْفِنِي بِشِفَائِكَ ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ ، وَاحْذَرْ عَنِّي أَذَاكَ» ” اے اللہ ! تو اپنی دوا کے ذریعے مجھے دوا دے ، اور اپنی شفا کے ذریعے مجھے شفا نصیب کر ، اور اپنے فضل کے ذریعے مجھے اپنے علاوہ ہر ایک سے بے نیاز کر دے ، اور مجھے کسی تکلیف کا شکار نہ کرنا ۔ “
ربیعہ نامی خاتون کہتی ہیں : میں نے یہ دعا کی ، تو میں نے اس دعا کو عمدہ پایا ، منتجع کہتے ہیں : میرا خیال ہے ربیعہ نامی خاتون نے اس روایت میں یہ بات بیان کی تھی : کہ اس عورت کے مزاج میں تیزی پائی جاتی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17407
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/25)»