حدیث نمبر: 17388
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، وَامْرَأَةٍ مِنْ قَيْسٍ : أَنَّهُمَا سَمِعَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ أَحَدُهُمَا : سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي ، خَطَئِي وَعَمْدِي " . ¤ قَالَ الْآخَرُ : سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ أَسْتَهْدِيكَ لِأَرْشَدِ أَمْرِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : وَامْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ اور قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بیان کرتے ہیں : ان دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ، ان دونوں میں سے ایک کا یہ کہنا ہے ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي ، خَطَئِي وَعَمْدِي»
” اے اللہ ! تو میرے ذنب ، میری خطا اور میرے عمد کی مغفرت کر دے ۔ “
جبکہ دوسرے راوی کا یہ کہنا ہے ، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا : «اللَّهُمَّ أَسْتَهْدِيكَ لِأَرْشَدِ أَمْرِي ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي» ” اے اللہ ! میں تجھ سے اپنے معاملے کے بارے میں ، سب سے زیادہ ہدایت والے طریقے کا طلب گار ہوں ، اور میں اپنی ذات کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” قریش کے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ ان دونوں کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17388
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8369) اخرجه احمد فى المسند (21/4)»