مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
حدیث نمبر: 17389
وَعَنْ عَجُوزٍ مِنْ بَنِي نُمَيْرٍ : أَنَّهَا رَمَقَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي بِالْأَبْطَحِ تُجَاهَ الْبَيْتِ قَبْلَ الْهِجْرَةِ ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي ، خَطَئِي وَجَهْلِي " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا السَّلِيلِ ضُرَيْبَ بْنَ نُفَيْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الصَّحَابَةِ فِيمَا قِيلَ . ¤محمد محی الدین
بنو نمیر سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی خاتون بیان کرتی ہیں : انہوں نے بغور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جائزہ لیا ، جب آپ ” ابطح “ کے مقام پر نماز ادا کر رہے تھے ، آپ کا رخ خانہ کعبہ کی طرف تھا اور یہ ہجرت سے پہلے کی بات ہے ، میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي ، خَطَئِي وَجَهْلِي»
” اے اللہ ! تو میرے ذنب ، میری خطا اور میری لاعلمی کی مغفرت کر دے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف ابوسلیل ضریب بن نفیر نے ، صحابہ میں سے کسی سے سماع نہیں کیا ہے ، جیسا کہ یہ کہا: گیا ہے ۔