حدیث نمبر: 17345
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ [ أَبِي ] يَحْيَى قَالَ : رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، وَرَأَى رَجُلًا رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهَا قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَتَرْجَمَ لَهُ فَقَالَ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْأَسْلَمِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

محمد بن ابویحیی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا ، انہوں نے ایک شخص کو دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کرتے ہوئے دیکھا ، وہ نماز سے فارغ ہونے سے پہلے ایسا کر رہا تھا ، جب وہ نماز سے فارغ ہوا ، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ہاتھوں کو اُس وقت تک بلند نہیں کرتے تھے ، جب تک آپ نماز سے فارغ نہیں ہو جاتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، انہوں نے ان کے حالات نقل کرتے ہوئے یہ کہا: ہے : محمد بن ابویحیی اسلمی نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات نقل کی ہیں ، اس روایت کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17345
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح