حدیث نمبر: 17346
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " سَلُوا اللَّهَ بِبُطُونِ أَكُفِّكُمْ ، وَلَا تَسَلُوهُ بِظُهُورِهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَمَّارِ بْنِ خَالِدٍ الْوَاسِطِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اپنی ہتھیلیوں کے ذریعے ، اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو ! اُن کی پشت کے ذریعے اُس سے نہ مانگو ( یعنی دعا کرتے ہوئے ہتھیلی اوپر کی طرف رکھو ، ہتھیلی کی پشت اوپر کی طرف نہ رکھو ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عمار بن خالد واسطی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17346
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح