مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ . باب: دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
حدیث نمبر: 17344
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاقِفًا بِعَرَفَةَ ، مُتَأَبِّطًا رِدَاءَهُ ، رَافِعًا يَدَيْهِ ، لَا يُجَاوِزَانِ رَأْسَهُ ، وَعَضَلَتَاهُ تُرْعِدَانِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے اور آپ نے اپنی چادر بغل میں سے گزاری ہوئی تھی ، آپ نے دونوں ہاتھ بلند کئے ہوئے تھے ، لیکن وہ آپ کے سر سے اوپر نہیں جا رہے تھے اور آپ کے عضلات کانپ رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔