مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ . باب: دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
حدیث نمبر: 17339
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ وَمَعَهُ نَفَرٌ حَتَّى وَقَفَ عَلَى الْقَرْنِ دُونَ الْمُرَيْطَا ، رَافِعًا يَدَيْهِ ، مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ يَدْعُو . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ : أَبُو الْخَرِيفِ السُّوَائِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا یزید بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ افراد کے ہمراہ روانہ ہوئے ، یہاں تک کہ آپ ” مریطا “ سے پہلے ” قرن “ کے پاس آ کر ٹھہر گئے ، آپ نے دونوں ہاتھ بلند کئے ہوئے تھے ، آپ کا رخ قبلہ کی طرف تھا اور آپ دعا کر رہے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن سعید ابوخریف سوائی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔