حدیث نمبر: 17334
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو بِعَرَفَةَ وَيَدَاهُ إِلَى صَدْرِهِ ، كَاسْتِطْعَامِ الْمِسْكِينِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفہ میں دعا کرتے ہوئے دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھ آپ کے سینے کی طرف تھے ، جیسے کوئی مسکین کھانا مانگتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17334
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف