مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ . باب: دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
حدیث نمبر: 17333
وَعَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ الْأَنْصَارِيِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا سَأَلَ جَعَلَ بَاطِنَ كَفَّيْهِ إِلَيْهِ ، وَإِذَا اسْتَعَاذَ جَعَلَ ظَاهِرَهُمَا إِلَيْهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ مُرْسَلًا ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا خلاد بن سائب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کچھ مانگتے تھے ، تو اپنی ہتھیلی اپنی طرف رکھتے تھے اور جب کسی چیز سے پناہ مانگتے تھے ، تو ہاتھ کا بیرونی حصہ ، اپنی طرف رکھتے تھے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔