مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ . باب: دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
حدیث نمبر: 17328
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : إِنَّ رَفْعَكُمْ أَيْدِيَكُمْ بِدْعَةٌ ، مَا زَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَذَا ، يَعْنِي الصَّدْرَ ، رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : تمہارا اپنے ہاتھوں کو بلند کرنا بدعت ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زیادہ نہیں کرتے تھے ، راوی کہتے ہیں : اُن کی مراد یہ ہے کہ سینے سے اوپر نہیں لے جاتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔