مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ . باب: دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
حدیث نمبر: 17327
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ ، فَقَبَضَ إِحْدَى إِصْبَعَيْهِ ، وَقَالَ : " إِنَّمَا اللَّهُ إِلَهٌ وَاحِدٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے ایک شخص کو دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے دیکھا ، تو اس کی دونوں میں سے ایک انگلی کو بند کر دیا اور فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ ” ایک “ معبود ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔