حدیث نمبر: 17326
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَلَفْظُهُ : نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَجُلٍ يُشِيرُ بِإِصْبَعَيْهِ فَقَالَ : " أْحِدْ أَحِّدْ " . وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر رہا تھا ، تو آپ نے فرمایا : ایک کے ذریعے کرو ! ایک کے ذریعے کرو ! “ ۔
اس روایت کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17326
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح