مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جس کے سامنے نبی اکرم ﷺ کا ذکر مبارک ہو اور وہ آپ ﷺ پر درود نہ بھیجے
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ يَوْمًا إِلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ حِينَ ارْتَقَى دَرَجَةً : " آمِينَ " ، ثُمَّ رَقِيَ أُخْرَى فَقَالَ : " آمِينَ " ، ثُمَّ رَقِيَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ : " آمِينَ " ، فَلَمَّا نَزَلَ عَنِ الْمِنْبَرِ وَفَرَغَ قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَقَدْ سَمِعْنَا مِنْكَ كَلَامًا الْيَوْمَ مَا كُنَّا نَسْمَعُهُ قَبْلَ الْيَوْمِ ، قَالَ : " وَسَمِعْتُمُوهُ ؟ ! " ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : " إِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَرَضَ عَلَيَّ حِينَ ارْتَقَيْتُ دَرَجَةً ، فَقَالَ : بَعُدَ مَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ عِنْدَ الْكِبَرِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ " ، قَالَ : " قُلْتُ : آمِينَ ، وَقَالَ : بَعُدَ مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ، فَقُلْتُ : آمِينَ ، ثُمَّ قَالَ : بَعُدَ مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ، فَقُلْتُ : آمِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر کی طرف تشریف لائے ، جب آپ پہلے درجہ پر چڑھے تو آپ نے فرمایا : آمین ، جب آپ دوسرے درجہ پر چڑھے تو آپ نے فرمایا : آمین ، جب آپ تیسرے درجہ پر چڑھے تو آپ نے فرمایا : آمین ، جب آپ منبر سے اترے اور فارغ ہوئے ، تو ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آج ہم نے آپ کی طرف سے ایسا کلام سنا ہے ، جو ہم نے اس سے پہلے نہیں سنا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم لوگوں نے اسے سنا ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب میں پہلے درجہ پر چڑھا ، تو جبرائیل میرے سامنے آئے اور بولے : وہ شخص دور ہو جائے جو اپنے ماں باپ کو یا ان دونوں میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پائے اور پھر ( ان کی خدمت کر کے ) جنت میں داخل نہ ہو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو میں نے کہا: آمین جبرائیل نے کہا: وہ شخص دور ہو جائے ، جس کے سامنے آپ کا ذکر ہو اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے ، تو میں نے کہا: آمین ، جبرائیل نے کہا: وہ شخص دور ہو جائے جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو ، تو میں نے کہا: آمین !
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔