حدیث نمبر: 17314
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيُّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ : " آمِينَ ، آمِينَ ، آمِينَ " . فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَقَدْ رَأَيْنَاكَ صَنَعْتَ شَيْئًا مَا كُنْتَ تَصْنَعُهُ . فَقَالَ : " إِنْ جِبْرِيلَ تَبَدَّى لِي فِي أَوَّلِ دَرَجَةٍ فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ فَلَمْ يُدْخِلَاهُ الْجَنَّةَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ ، ثُمَّ أَبْعَدَهُ ، ( فَقَالَ ) : فَقُلْتُ : آمِينَ . ثُمَّ قَالَ لِي فِي الدَّرَجَةِ الثَّانِيَةِ : وَمَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ ، ثُمَّ أَبْعَدَهُ ، فَقُلْتُ : آمِينَ . ثُمَّ تَبَدَّى لِي فِي الدَّرَجَةِ الثَّالِثَةِ فَقَالَ : وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ; فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ ، ثُمَّ أَبْعَدَهُ ، فَقُلْتُ : آمِينَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے ، آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے آپ نے آمین ، آمین ، آمین کہا: ، جب آپ فارغ ہوئے تو عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! آج ہم نے آپ کو ایک ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا ہے ، جو آپ پہلے نہیں کرتے تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” پہلے درجے کے پاس جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے : اے سیدنا محمد ! جو شخص اپنے ماں باپ کو پائے ، اور وہ دونوں اُسے جنت میں داخل نہ کروائیں ، تو اللہ تعالیٰ اُسے دور کر دے اور مزید دور کر دے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو میں نے کہا: آمین ، پھر دوسرے درجے کے پاس جبرائیل نے مجھ سے کہا: جو شخص رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو ، تو اللہ تعالیٰ اُسے دور کر دے اور مزید دور کر دے ، تو میں نے کہا: آمین ، پھر جبرائیل تیسرے درجے کے پاس میرے سامنے آئے اور بولے : جس شخص کے سامنے آپ کا ذکر ہو ، اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے ، اللہ تعالیٰ اُسے دور کر دے اور مزید دور کر دے ، تو میں نے کہا: آمین ! “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17314
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3167)»