مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ . باب: دعا میں ، اور اس کے علاوہ ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَسَارِيرُ وَجْهِهِ تَبْرُقُ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا رَأَيْتُكَ أَطْيَبَ نَفْسًا ، وَلَا أَظْهَرَ بِشْرًا ، مِنْ يَوْمِكَ هَذَا ، قَالَ : " وَمَا لِي لَا تَطِيبُ نَفْسِي ، وَيَظْهَرُ بِشْرِي ، وَإِنَّمَا فَارَقَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - السَّاعَةَ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ صَلَاةً كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ ، وَرَفَعَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ ، وَقَالَ لَهُ الْمَلَكُ مِثْلَ مَا قَالَ لَكَ ، قُلْتُ : يَا جِبْرِيلُ ، وَمَا ذَاكَ الْمَلَكُ ؟ قَالَ : إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَكَّلَ بِكَ مَلَكًا مِنْ لَدُنْ خَلَقَكَ إِلَى أَنْ يَبْعَثَكَ ، لَا يُصَلِّي عَلَيْكَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِكَ إِلَّا قَالَ : وَأَنْتَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ " .سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، آپ کا چہرہ مبارک دمک رہا تھا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے آپ کو کبھی آج کے دن سے زیادہ خوشگوار مزاج اور چہرے کے خوشگوار تاثرات کے ساتھ نہیں دیکھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرا مزاج کیوں خوشگوار نہ ہو ؟ اور اس کے اثرات چہرے سے کیوں ظاہر نہ ہوں ؟ ابھی جبرائیل میرے پاس سے اُٹھ کر گئے ہیں ، انہوں نے یہ بتایا : اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! آپ کی امت کا جو فرد آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا ، اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لے گا اور اس شخص کی دس برائیاں مٹا دے گا ، اور اس کی وجہ سے اس شخص کے دس درجات بلند کر دے گا ، اور فرشتہ بھی اس شخص کے لیے اس کی مانند کلمات کہے گا ، جو اس نے آپ کے لئے کہے ہوں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : میں نے کہا: اے جبرائیل ! وہ فرشتہ کون ہو گا ؟ جبرائیل نے بتایا : اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے آپ کی تخلیق کے دن سے ، آپ کے ( قیامت کے ) دن ( دوبارہ زندہ ہونے ) تک کے لیے ، ایک فرشتہ مقرر کیا ہے ، آپ کی اُمت کا جو بھی فرد آپ پر درود بھیجے گا ، تو وہ فرشتہ یہ کہے گا : اللہ تعالیٰ تم پر بھی رحمت نازل کرے ۔ “