حدیث نمبر: 17260
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ : مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا دُعَاءً إِلَّا اسْتَفْتَحَهُ بِ : " سُبْحَانَ رَبِّي الْعَلِيِّ الْأَعْلَى الْوَهَّابِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ الْيَمَامِيُّ ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سلمہ بن اکوع اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعا کرتے ہوئے سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کے آغاز میں یہ پڑھتے تھے : «سُبْحَانَ رَبِّي الْعَلِيِّ الْأَعْلَى الْوَهَّابِ»
” میرے پروردگار کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والا ہے ، بلند و برتر ہے ، بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد یمامی ہے ، جس کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے ، امام أحمد کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17260
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6253) اخرجه احمد فى المسند (45/4)»